نئی دہلی،2مئی (ایجنسی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے بانی رکن کمار وشواس اور پارٹی کے دوسرے لیڈروں کے درمیان اختلافات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس دوران مسٹر وشواس کے پارٹی چھوڑنے کے اشارے مل رہے ہیں۔
رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے الزامات سے بری طرح
صدمہ میں مبتلا مسٹر وشواس نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی بڑی سازش رچی جارہی ہے، ایسے میں وہ آج رات کوئی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مسٹر وشواس سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیلی ویزن چینلوں پر بیان بازی کرنے کی بجائے پارٹی کے پلیٹ فارم پر اپنی بات رکھیں۔